ای وی ایم سے دھاندلی کا راستہ بند ہو جائے گا، فرخ حبیب

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ٹھپہ سسٹم کی حمایت کرنا چاہتے ہیں

فرخ حبیب نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ٹھپہ سسٹم کی حمایت کرنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف ہمیشہ دھاندلی سے اقتدار میں آتے ہیں اور سندھ میں پیپلزپارٹی والے جعلی ووٹ ڈالتے ہیں۔  انہوں  نے کہا کہ پوری دنیا میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے، ای وی ایم دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں استعمال ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ای وی ایم سے پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے 15 منٹ بعد نتیجہ سامنے ہو گا، دھاندلی کا راستہ بند ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں شفاف انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام آئندہ انتخابات ای وی ایم سے کرانے کی حمایت کریں۔وفاقی وزیر مملکت  کا کہنا  تھا  کہ خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے پاس صحت کارڈ کی سہولت موجود ہے، دسمبر کے آخر تک پنجاب کے تمام شہریوں کو صحت کارڈ کی سہولت مل جائے گی۔فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے عوام لاقانونیت، مہنگائی اور لوٹ مار کی وجہ سے  پیپلز پارٹی سے پناہ مانگ رہے ہیں جبکہ سندھ میں پینے کے صاف پانی، گرین لائن اور نالوں کی صفائی سمیت ہر کام وفاق کر رہا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کے بجلی و گیس کے مہنگے منصوبوں کی قیمت آج عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں بتدریج کمی کی ہے۔حکومت گیس کے نئے ذخائر اور ٹرمینلز کے لیے سہولتیں فراہم کر رہی ہے جبکہ سردیوں میں بجلی کے زائد استعمال پر شہریوں کو فی یونٹ ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved