لانگ مارچ کو اسلام آباد کو آنے دینا ہے یا نہیں ؟رانا ثنااللہ کا بڑا اعلان

22  مئی‬‮  2022

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ اتحادی کریں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنے دوں گا، شیخ رشید کہتا تھا آگ لگا دو، ماردو اور اب کہتا ہے خونی لانگ مارچ ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 2018ء میں عمران خان کے ساتھ کچھ قوتیں شامل ہوئی تھیں، یہ تقریریں کرتے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اور ہمیں ان کے جلسوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ پی ٹی آئی نے جو مہنگائی کی اس کا حساب دینا پڑے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 28مئی کو بہاولپور میں جلسہ کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved