عمران خان کی پریس کانفرنس سے قبل شاہ محمود قریشی کو کس بڑی شخصیت کی کال آئی؟

22  مئی‬‮  2022

لانگ مارچ کا اعلان کرنے کیلئے عمران خان کی پریس کانفرنس سے قبل شاہ محمود قریشی کو اہم کال آگئی۔

پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل شاہ محمود قریشی  کو کال آئی تو انہوں نے عمران خان کو نمبر دکھایا تو  عمران خان نے ہنس کرکہا بند کر دو اسے۔

عمران خان کے منع کرنےکے باوجود شاہ محمود قریشی نے کال سنی، کال کے دوران  عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ فون بند کر دو، سب ڈسٹرب ہو رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے  کال سننے کے بعدفون بندکرکے عمران خان کو فون کے بارے میں بتایا  کہ وہ کہہ رہے تھے کہ ٹریپ کر دیں گے، جس پر عمران خان نے کہا کردیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved