وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات

22  مئی‬‮  2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ چین کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو چینی ہم منصب وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر چین کے دورے پر ہیں، بیجنگ میں دونوں رہنماؤں   کے مابین ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون پر گفتگو ہوئی اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاک چین اکنامک کوریڈور پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیر مملکت حنا ربانی کھر سمیت وزارت خارجہ کے اعلی افسران بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ چین میں موجود ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved