ایران میں قدس فورس کے کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ

22  مئی‬‮  2022

 ایران میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ  ایران کےدارالحکومت تہران کے ڈاؤن ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے کمانڈر حسن صیاد خدایاری کو ان کے گھر باہر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقتول فوجی کمانڈر سپاہ پاسداران کی قدس فورس میں کرنل کے عہدے پر تعینات تھے اور شام کی جنگ میں شریک تھے۔

ترجمان سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اتوار کی سہ پہر کرنل حسن کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھر کے سامنے اپنی گاڑی میں سوار تھے۔ترجمان کے مطابق ایرانی کمانڈر کو پانچ گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان سپاہ پاسداران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کرنل کی ٹارگٹ کلنگ میں انقلاب اور ایران مخالف اور عالمی اسکتبار سے منسلک افراد ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمی اسکتبار کا لفظ ریاست ہائے متحدہ امریکا کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایران کی وزارت انٹیلی جنس اور سپاہ پاسداران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے منسلک ٹیم کو پکڑا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved