پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

23  مئی‬‮  2022

امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 2022 کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال بھی شامل ہیں۔

ٹائم میگزین نے ہر سال کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں سیاست دان، فنکار اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

امریکی میگزین نے دنیا کے بااثر رہنماؤں کی فہرست میں چیف جسٹس عطا عمر بندیال کو ، یوکرینی صدر ولودومیر زیلنیسکی، چین کے صدر شی جن پنگ ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ شامل کیا ۔

جریدے میں ان کا اعتراف اعتزاز احسن نے تحریر کیا جس میں لکھا گیا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان مشکلات کا شکار تھا اور آج اس کی معیشت تباہی کی زد میں ہے جسے سے پاکستان ایک اور بحران کی جانب بڑھتے ہوئے لگتا ہے۔

تعارف میں لکھا گیا کہ یہاں نرم مزاج چیف جسٹس آف پاکستان داخل ہوتے ہیں جو بڑھتے درجہ حرارت کی روک تھام کا کام کررہے ہیں۔

ٹائم میگزین کی اس فہرست میں آرٹسٹ، انوویٹیو، ٹائٹنز، لیڈرز، آئیکونز اور پایونیرز کیٹیگریز میں لوگوں کو شامل کرکے بااثر ترین قرار دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved