پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے ٹرمپ انتظامیہ سے اچھے تعلقات تھے، جو بائیڈن کے آتے ہی اور افغان انخلا کے باعث امریکی انتظامیہ کی جانب سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کیساتھ انٹرویو میں عمران خان نےکہا کہ میرا دورہ روس یوکرین تنازع سے بہت پہلے طے تھا۔ یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد میں روس جاتا تب تو شکایت بنتی تھی، کسی کو نہیں معلوم تھا کہ روس یوکرین پر حملہ کر دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کو آلات کے پرزے چاہیے تھے، جبکہ ماسکو سے تیل پائپ لائن پر بات کرنا تھی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کو ملک کی سب سے بڑی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابی نتائج کی پیش گوئی نہیں کرسکتا۔