ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن کمی

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 90 پیسے سستا ہونے کے بعد 173 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ  آج بھی برقرار رہا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 90 پیسے سستا ہونے کے بعد 173 روپے 40 پیسے کا ہوگیا، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کے نرخ میں 1.30 روپے کی کمی ہوئی جس سے ایک ڈالر 174.40 روپے کا ہوگیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے اتوار کو آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں جلد مثبت پیشرفت کی توقع ظاہر کی تھی، اس کے علاوہ وفاقی مشیر خزانہ نے یہ بھی کہا تھا کہ سعودی عرب سے بھی وعدے کے مطابق 3 ارب ڈالر چند روز میں موصول ہوجائیں گے۔

اس کے علاو انہوں نے صورتحال کا فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا تھا۔ مشیر خزانہ کے اس بیان کا پیر کو کرنسی مارکیٹ میں مثبت اثر سامنے آیا اور 4 نومبر سے جاری پاکستانی روپے کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ رک گیا ہے اور مسلسل کمی جاری ہے، جس کے تحت اب تک 3 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 1.97 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 3.50 روپے سستا ہوچکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved