ثاقب نثار کی جھوٹی آڈیو ریلیز کی گئی، شہباز گل

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاجھوٹ بولنا اور بدزبانی مریم صفدر کاوطیرہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کی جھوٹی آڈیو ریلیز کی گئی، یہ پہلے بھی جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے وائرل کلپ کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ریلیز کرنے والے نوازشریف کی بے گناہی کی جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے، اگر آڈیو ویڈیو کی بات کرنی ہے تو پہلے قیوم ملک کی بات کی جائے، مسلم لیگ ن والے جس طرح پہلے قطری خطوں میں بدنام ہوئے، اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے جھوٹ بولنا  اور بدزبانی مریم صفدر کاوطیرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ قطری خط اور کیلبری فونٹ کی طرح مریم نواز کے نعرے بھی جعلی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved