بوڑھی عورت کو قتل کرنے کے جرم میں بھیڑ کو تین سال قید کی سزا

24  مئی‬‮  2022

سوڈان میں ایک بھیڑ کو بوڑھی عورت کو ٹکر مار کر قتل کرنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقع جنوبی سوڈان میں پیش آیا جہاں رام نامی بھیڑ نے بوڑھی خاتون کے سر پر ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور بعد ازاں چل بسی۔

ایک مقامی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ بھیڑ کا مالک خاتون کے اہل خانہ کو معاوضے کے طور پر پانچ گائیں فراہم کرے۔

سوڈان ٹوڈے اخبار کے مطابق جنوبی سوڈان کی جھیلوں کی ریاست رومبیک پولیس نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد رام کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

مبینہ طور پر رام نے خاتون پر حملہ کیا ہے اور مرنے سے پہلے اس کے سینے پر کئی بار سر کے بٹ مارے۔

لیکس اسٹیٹ کے روایتی قوانین کے تحت کسی بھی پالتو جانور کو جو کسی شخص کو قتل کرتا ہے اسے مقتول کے اہل خانہ کو معاوضے کے طور پر دیا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved