ایون فیلڈ ریفرنس ، مریم نواز کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل،مریم نواز نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دے دی۔

مریم نواز کے وکیل نے 24 نومبر کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگی رہنما مریم نواز کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث 24 نومبر کو پیش نہیں ہو سکتا، 24نومبر کے بجائے سماعت کسی اور تاریخ کیلئے مقرر کی جائے۔

قبل ازیں مریم نواز نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ عرفان قادر کے ذریعے عدالت عالیہ میں درخواست جمع کرائی درخواست میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ‘احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی تھی جو پاکستان کی تاریخ میں سیاسی انجینئرنگ اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی پرانی مثال ہے سابق جج شوکت عزیر صدیقی کی تقریر نے ساری کارروائی مشکوک بنا دی، ٹرائل اورریفرنس فائل کرنے کے احکامات بھی دباؤ کا نتیجہ ہو سکتے ہیں، نیب کے لیے لازم ہے کہ وہ شفاف طور پر کارروائی کرے، عرفان قادر ایڈووکیٹ نے مریم نواز کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی ، درخواست میں مزید کہا گیا کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2017 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی، تاریخ میں پولیٹیکل انجینئرنگ اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی مثال ہے۔

درخواست پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے کیس کے التوا کی 16ویں درخواست دائر کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا ایک جانب التوا دوسری جانب عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے مہم جاری و ساری ہے، سیسیلین مافیا نہیں تو اور یہ لوگ کیا ہیں؟۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی تھی کہ وہ دلائل مکمل کریں اور ثبوتوں کے ساتھ یہ بات ثابت کریں کہ وہ اپارٹمنٹ کی بینیفیشل اونر ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved