پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدنے کورکمانڈر پشاور کے فرائض سنبھال لئے ہیں، کمانڈتبدیلی کی تقریب کورہیڈکوارٹرزپشاور میں ہوئی، جس میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمودنے کمان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے سپرد کی۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں، اب ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل انجم ندیم یہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالیں گے۔