پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے مسلم لیگ (ن) عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے۔
حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کبھی آپ امریکا سے بندہ روانہ کرتے ہیں، جولندن رک کر بیان حلفی جمع کراتا ہے، آڈیو، ویڈیوز مصدقہ ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے بارے میں اپنی تاریخ رکھتی ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا، سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ گزشتہ روز کی کانفرنس میں عاصمہ جہانگیر کا نام کم لیا گیا، اپنے اپنےایجنڈے کی بات زیادہ کی گئی، تاریخ بہت بے رحم چیز ہے، تاریخ گواہ ہے عاصمہ جہانگیر 1980ء کی دہائی میں مارشل لاءکے خلاف آواز اٹھا رہی تھیں۔
ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو میں پنجاب حکومت بھرپور شرکت کرہی ہے، ہم نے20 ایم اویوز پر دستخط کیے ہیں، پنجاب میں سرمایہ کاری آئے گی، ہم ایک انویسٹرپورٹل بنا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ این او سی کے پراسیس کو بہت آسان بنایا ہے، عثمان بزداراپنی ٹرم میں نجی سرمایہ کاری کا بہت بڑا تحفہ عوام کو دے کر جائیں گے۔
اپنے بیان میں حسان خاور نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرکے خاندان کا نام روشن کیا۔ حسان خاور نے کہا کہ شہباز شریف جواب دیں ایک بھٹی سے اربوں روپے کی بزنس ایمپائر کیسے کھڑی کی، شریف خاندان نے پاکستان کی سیاست کو کرپشن زدہ کر کے اپنا اُلّو سیدھا کیا۔
اداروں پر حملے اور تضحیک کرنا مسلم لیگ (ن) کا پرانا وطیرہ ہے، حسان خاور
22
نومبر 2021