یاسین ملک کی سزا کیخلاف بھارتی ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی، شدید احتجاج

25  مئی‬‮  2022

پاکستان نےمقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنماء یاسین ملک کی سزا کے خلاف بھارتی ناظم الامور کو  دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

دفتر خارجہ  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو کہا گیا کہ پاکستان یاسین ملک سےمتعلق بدنیتی پرمبنی یک طرفہ فیصلےکی مذمت کرتا ہے، بھارتی ناظم الامور اپنی حکومت کوکہیں کہ یاسین ملک کو  بے بنیاد الزامات سے بری کرے، یاسین ملک کو من گھڑت مقدمے میں قصور وار ٹھہرایا گیا۔

یاسین ملک کو خرابی صحت کے باوجود قید میں ڈالے جانے پر حکومت پاکستان نے شدید اظہار برہمی کیا ہے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہےکہ بھارت یاسین ملک کی خیریت یقینی بنائے اور قید سے فوری رہائی کا بندوبست کرے، بھارت ریاستی دہشت گردی کوبطور ہتھیار استعمال کرنا بند کرے، عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالےکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں یو این چارٹر کے تحت ذمہ داریاں پوری کرے۔

یاد رہے کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے 2 بار عمر قید کی سزا سنادی ہے، اور  ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved