فلم میں مسلمان مردوں کو ہندو خواتین اور لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنسا کر اغوا کرکے مذہب تبدیل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
بالی ووڈ فلم سوریاونشی کو اسلام مخالف مواد دکھانےپر عالمی سطح پر تنقید کا سامناہے۔بھارتی فلم ساز روہیت شیٹی کی حال ہی میں ریلیز ہونےو الی فلم سوریا ونشی پر شدت پسندانہ خیالات اور مسلمانوں کی منفی نمائندگی کے لیے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
روہیت شیٹی کی فلم جہاد کو غلط رنگ دے کر پیش کیے جانے کی سازش پھیلا رہی ہے۔ جس میں مسلمان مردوں کو ہندو خواتین یا لڑکیوں کو ورغلانے یا اغوا کرنے اورپھر انہیں زبردستی اسلام قبول کرنے پر مجبور کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے جوکہ بہت خطرناک ہے۔نیویارک ٹائمز میں روہیت شیٹی کی فلم کے بارے میں لکھا گیا کہ شیٹی کی فلموں میں ہنسنے اور ہنسانے کے لیے استعمال کیے جانے والے ہتھکنڈے ہمیشہ ہی قابلِ تنقید ہوتے ہیں، لیکن سوریا ونشی میں تو ہدایتکار کی جانب سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ روّیہ اختیار کیا گیا ہے۔
گزشتہ کئی برسوں سے بھارت میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اس عدم برداشت کے پیچھے کئی عوامل میں سے فلم سازی بھی ایک ہے۔