وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ میرا یقین ہے کہ کوئی سیاستدان یا مولوی پاکستان کو نہیں بدل سکتا، تبدیلی طلباء اور یونیورسٹیز نے لانی ہے۔
راولپنڈی کی پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ باہر سے کوئی آ کر ملک کو ٹھیک نہیں کرے گا ،پاکستان کا مستقبل طلباء کے ہاتھ میں ہے۔ قیام پاکستان کے وقت صرف ایک یونیورسٹی تھی، آج پاکستان میں 200 یونیورسٹیاں ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ طلباء کسانوں کو بہتر ین پیداوار کےطریقوں کے بارے میں بتائیں،مجھے یقین ہے کہ آپ کا اور پاکستان کا مستقبل شاندار ہے، مغربی چین آپ کیلئے مکمل طور پر کھلا ہے زراعت کو سپورٹ کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسانوں کو بتائیں کہ لائیو اسٹاک کو کیسے مکمل طور پر فعال کیا جائے، یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلباء دنیا بھر میں پڑھی جانے والی کتابوں کو پڑھیں، اسرائیل اور بھارت کے زراعت کو بھی ضرور پڑھیں، طلباء کو پتہ ہونا چاہئے کہ امریکہ، چین سمیت دیگر ممالک میں کیا ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین کاراولپنڈی میں تقریب سےخطاب ۔@fawadchaudhry pic.twitter.com/GqqqbHkxPs
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 22, 2021