مصر کی جامعہ الازہر کے شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے مردوں کی ایک سے زیادہ شادیوں پر سوال اٹھا دئیے

27  مئی‬‮  2022

مصر کی جامعہ الازہر کے شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا ہے کہ مردوں کو ایک بیوی پر اکتفا کرنا چاہیے،  ایک سے زیادہ شادیوں کے قائل افراد غلط فہمی کا شکار ہیں۔

شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ میں ایک انٹرویو کے دوران  کہا کہ دوسری شادی اکثر بیوی اور بچوں پر ظلم کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سے زائد شادی کے مسئلے کو غلط انداز میں سمجھا اور پیش کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر احمد الطیب کا کہنا تھا کہ ایک سے زائد شادی سے متعلق آیات کو انتہائی تدبر سے پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ مسلمان مرد کو ایک بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کی آزادی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری شادی کی اجازت کو ٹھوس وجوہات سے مشروط  کیا گیاہے، یہ وجوہات کمزور ہونے پر دوسری شادی کی اجازت منسوخ ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوسری شادی شرعی حق ہے، اور میں نہ  اسے  حرام قرار دینے اور نہ  اس پرپابندی عائد کرنے کا خواہاں ہوں۔  انہوں نے کہا کہ میں  شرعی حق کو غلط انداز میں استعمال کرنے کے خلاف ہوں۔ سخت شرائط عائد کرکے اس شرعی حق کو غلط استعمال سے روکنا ضروری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved