وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سب کچھ سامنے آجاتا ہے، رسیدیں نہیں آتیں، ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک پرانی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ویڈیو کے آخر میں جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی وائرل ہونے والی مبینہ آڈیو بھی شامل کی گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ویڈیو پوسٹ کرکےکہا ہےکہ لگتا ہے ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی۔اس مذموم مہم کے پیچھے سارے کردار سامنے ہیں، امید ہے اس معاملے میں عدالتیں نرم رویہ اختیار نہیں کریں گی اور اس توہین آمیز مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا۔
لگتا ہے ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئ، اس مذموم مہم کے پیچھے سارے کردار سامنے ہیں امید ہے اس معاملے میں عدالتیں نرم رویہ اختیار نہیں کریں گی اور اس توہین آمیز مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔۔ pic.twitter.com/1XWqfKxhgQ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 22, 2021
دوسری طرف آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سب کچھ سامنے آجاتا ہے، رسیدیں نہیں آتیں، نواز شریف اور مریم نواز پارلیمان اور عدالت کے سامنے ثبوت نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز پارلیمان اور عدالت کے سامنے ثبوت نہیں دے سکے، ان کے پاس ثبوت ہوتے تو پیش کرتے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کبھی ایک جج تو کبھی دوسرے جج کی وڈیو لے آتے ہیں، قوم کے سامنے ان کی رسیدیں سامنے آنی چاہئیں۔