ایران زیرِزمین ڈرون بیس دنیا کے سامنے لے آیا

29  مئی‬‮  2022

ایران کی مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کے خفیہ بیس کی میڈیا پر رونمائی کی جس میں مختلف قسم کے ڈرون طیارے رکھے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی میجر جنرل باقری نے ملکی ڈرون پاور کے حامل خفیہ مرکز کا معائنہ کیا جس کے دوران انہوں نے اس شعبے میں مسلح افواج کی جدید ترین توانائیوں اور قومی سطح پر تیار ہونے والے انواع واقسام کے جدیدترین ڈرون طیاروں کا جائزہ لیا۔

زمین کی گہرائی میں بنے ایرانی ڈرون کے اس خفیہ مرکز کے آپریشنل ہو جانے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران خطے کی ممتاز ڈرون پاور میں تبدیل ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوہ زاگرس میں موجود زیر زمین ائیربیس پر سو سے زائد ڈرون موجود ہیں، ان ڈرونز ابابیل بھی شامل ہے، جس میں قائم نو نامی میزائل استعمال کیا جا سکتا ہے۔آسمان سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل امریکی ہل فائر میزائل کے برابر ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved