چین نے روسی صدر کے بیان کا بڑی گرم جوشی سے خیر مقد م کیا ہے، جس میں انہوں نے مغربی ممالک کو روس چین تعلقات میں رخنہ ڈالنے سے باز رہنے کو کہا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ روس اور بالخصوص روسی صدر پیوٹن کیلئےچین روس کے دوطرفہ تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں، چین روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے۔
#China and #Russia are neighbors that cannot be moved, and true partners that cannot be dismantled or crushed, China’s FM spokesperson Zhao Lijian said Fri, responding to the recent positive statement by President Putin on China-Russia relations. https://t.co/U5t1nKkURy
— Global Times (@globaltimesnews) November 19, 2021
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس صدر کے بیان نے مغربی ممالک پر واضح کر دیا کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات میں بہتری ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہ چین اور روس ہمسائے ہیں، جو تبدیل کئے جاسکتے ہیں اور نہ ہی ہماری دو طرفہ شراکت کو توڑا جا سکتا ہے۔
چینی جریدے گلوبل ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات دوستی، برابری، باہمی اعتماد اور دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ کی بنیاد پر مبنی ہیں، اور یہ ہمیشہ ایسے ہی رہیں گے، تناؤ کے خواہشمندوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ چین اور روس بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سلامتی، خودمختاری، اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے گذشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چین روس تعلقات میں کشیدگی کے حربے آزمانے سے باز رہیں، ان کی ایسی کوششوں کے جواب میں روس چین کے ساتھ ےعقات اور تعاون کو مزید وسعت دے گا، روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک کے اقدامات سے قطع نظر ماسکو بیجنگ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔