ایران کی زیر زمین خفیہ بیس کی رونمائی، 100 سے زائد ڈرونز موجود

29  مئی‬‮  2022

ایران کی مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کی خفیہ بیس کی رونمائی کر دی ہے، زیر زمین بیس میں 100 سے زائد ڈرونز موجود ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے ملکی ڈرون پاور کے حامل خفیہ مرکز کا معائنہ کیا، سائٹ کو اسٹریٹجک ڈرونز کیلئےایک محفوظ آپریشنل بیس قرار دیا۔

ایرانی افواج نے زیر زمین بیس سے متعلق معلومات فراہم کیں لیکن ڈرونز بیس کا مقام خفیہ رکھا ہے۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے وقت ایران کی جانب سے جاری کی گئی زیر زمین بیس نے  عالمی توجہ حاصل کرلی ہے۔

زیرزمین ڈرونز کا یہ ٹھکانہ کئی سو کلو میٹر کی گہرائی میں بنایا گیا ہے جس میں کشادہ سڑکیں ہیں اور غار یا ٹنل جیسی تعمیرات بھی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved