عالمی برادری کو افغان عوام کی مدد کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آرمی چیف

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے  کہ اگر افغانستان میں صورت حال مزید بگڑتی ہے تو دوسرے نتائج سمیت افغان پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امورکمیٹی کے چیئر مین گریگوری میکس نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک امریکا تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کا خواہاں ہے، خطے کے تمام ممالک کیساتھ باہمی تعلقات چاہتے ہیں۔ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو توجہ دینا ہو گی۔ عالمی برادری افغانستان میں معیشت اورعوام کی بہتری کیلئے کرداراداکرے۔

آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغانستان میں عالمی سطح پر ہم آہنگی کی ضرورت ہے تاکہ افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط کوششوں کے ساتھ مل کر انسانی بحران سے بچا جا سکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved