ہم سے زیادہ محب وطن پاکستانی باہر بیٹھے ہوئے ہیں، شہباز گِل

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس بیرونِ ملک پاسپورٹ ہے وہ ہم سے زیادہ محبِ وطن ہیں، ہم سے زیادہ محب وطن پاکستانی باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر اوورسیز پاکستانیوں کے مظاہرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو بینکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کا افتتاح کردیا،  روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کروڑوں نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کو فنڈ ٹرانسفرز، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے جدید بینکنگ سہولیات فراہم کرے گی۔ شہباز گِل نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کا دل نہ دکھایا جائے، یہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ کھڑا ہوں، یہ دھرنا دیں، بھوک ہڑتال کریں، میں بھی اس میں شریک ہوں گا۔اوورسیز پاکستانی زیادہ محب وطن ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے جس طرح ہماری مدد کرنی تھی وہ نہیں ہوسکی، ہمارے ملک میں دوہری شہریت والے کو ایسا سمجھا جاتا ہے جیسے وہ کوئی غدار ہیں۔شہباز گِل نے کہا کہ میں خود ایک دہائی سے زیادہ اوورسیز رہا ہوں، مجھے ان کی مشکلات کا اندازہ ہے، اوورسیز کو حق دینے کی بات ہوتی ہے تو سیاسی جماعتوں کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ کہتی ہے کہ اوورسیز کو پاکستان کی سیاست کا معلوم نہیں، سمجھ نہیں، شہباز شریف نے ماضی میں امریکا میں ایک ڈاکٹر کو جھوٹی رپورٹ بنانے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں حکومتی عہدے دار کی حیثیت سے نہیں آیا، میں یہاں اوورسیز پاکستانیوں کے کندھے سے کندھا ملا کر یک جہتی کرنے کے لیے آیا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved