بلغاریہ کے مغربی علاقے میں بس میں آگ لگنے سے کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے
غیرملکی میڈیا نے بلغاریہ کی وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ مغربی بلغاریہ کی ہائے وے پرسفرکرنے والی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 46افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے۔ہلاک اورزخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں تاہم بچوں کی صحیح تعداد ابھی سامنے نہیں آسکی۔بس حادثے میں جھلس جانے والے7زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے علاقے کو گھیراو میں لے لیا ہے اورآگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔ حادثے کی وجہ کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بس ایک ہائی وے گارڈ ریل سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم زوران زائیف نے بلغاریہ کے ٹیلی ویژن چینل بی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے بس میں بچ جانے والوں میں سے ایک سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافروں میں سے ایک نے مجھے بتایا کہ وہ سو رہا تھا اور ایک دھماکے سے بیدار ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکام وہ تمام معلومات اکٹھی کریں گے جو مرنے والوں اور زندہ بچ جانے والوں کے خاندانوں کے لیے اہم ہیں۔یورپی یونین کے کمشنر اولیور ورہیلی نے حادثے سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔