وزٹ ویزے پر گئے افراد کے سعودی عرب کے 4 شہروں میں داخلے پر پابندی

31  مئی‬‮  2022

سعودی حکومت نے وزٹ ویزا ہولڈر افراد کے 4 شہروں کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق تمام وزٹ ویزا ہولڈرز کے جدہ، مدینہ منورہ، ینبع اور طائف کے سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سعودی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ یہ پابندی حج سیزن کے باعث 9 جون سے 9 جولائی تک عائد رہے گی۔

وزٹ ویزا ہولڈرز ریاض اور دمام ایئرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved