ایوب آفریدی مستعفی، شوکت ترین کو سینیٹ میں لانے کی راہ ہموار

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا، ایوب افریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیاہے۔ایوب آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفی پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری سینیٹ کی نشست وزیر اعظم کی امانت تھی۔ خوشی کے ساتھ واپس کی ،وزیر اعظم کی صوابدید ہے وہ جس کو چاہیں ذمہ داری دیں۔ایوب آفریدی نے کہا کہ اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری بھی نہیں دیں گے تو کوئی اعتراض نہیں موقع دیا تو قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔

ایوب آفریدی کے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور ایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیر مقرر کردیئے گئے ہیں ، ایوب افریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے۔وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے باضابطہ منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر اوورسیز لگا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو پنجاب یا خیبر پختونخوا سے بطور سینیٹر منتخب کرانے کا سوچ رہی ہے تاکہ مارکیٹوں میں تسلسل و استحکام برقرار رہے اور وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام کی بحالی سے متعلق امور میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved