سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 61 ارب سے زائد مالیت کے 6 منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 61 ارب روپے سے زائد مالیت کے 6 منصوبوں کی منظوری دے دی۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیرِ صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 60 کروڑمالیت کے 3 ترقیاتی منصوبے منظور کرلئے ہیں۔
اس کے علاوہ سی ڈی ڈبلیو پی نے 60 ارب 64 کروڑ مالیت کے 3 ترقیاتی منصوبے ایکنک کو بھجوادیئے ہیں۔قبل ازیں سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 345ارب62کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے دو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی تھی، صحت شعبے کیلئے 332 ارب 84 کروڑ 48لاکھ ،اعلی ٰ تعلیم کیلئے 12 ارب 78کروڑ 20لاکھ کےمنصوبے منظور کرلئے گئے تھے۔
گزشتہ منصوبے کے تحت پنجاب کی 100فیصد آبادی کو انشورنس اسکیم میں شامل کیا جائیگا جو نادرا کے جاری کردہ شناختی کارڈ کے مطابق پنجاب کے مستقل رہائشی ہیں۔ منظوری دیے جانے والے منصوبوں میں راولپنڈی رنگ روڈ بانتھ سے تھلیاں تک 38.3 کلومیٹر کا 23.60 ارب کا منصوبہ اور لئی ایکسپریس وے رائٹ آف وے کے لیے 750 کنال اراضی کی خریداری کا منصوبہ بھی شامل ہے۔مذکورہ منصوبوں میں تجارت، صنعت، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے منصوبے شامل ہیں۔