وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واپس لینے کیلئے ٹھوس پلان تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں لاکھوں ایکٹر اراضی پر قبضہ ختم کرانے پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب کسی فرد سے رعایت نہ برتی جائے۔ وفاقی اور صوبائی محکمے مل کر سرکاری اراضی سے قبضے ختم کرائیں گے۔وزیر اعظم نے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو پلان ترتیب دینے کا ہدف دیتے ہوئے حکم دی کہ سرکاری اراضی واگزارکرانے کے لئے ایک ہفتے میں سفارشات مرتب کی جائیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی،صوبائی محکمے ملکر سرکاری اراضی سے قبضے ختم کرائیں گے، پہلےکیڈیسٹرل میپنگ کی مکمل کی گئی،اب محکمے ذمہ داری پوری کریں گے۔
Like protests over EVMs, when we began cadastral mapping of Pak to digitalise land records there was massive resistance. Results of Phase 1 survey of state lands shows why the resistance: phenomenal state land encroachment incl of forest land thru land mafia-pol elite connivance. pic.twitter.com/wfIF99CFJV
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 21, 2021
یاد رہے 2روزقبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی اشرافیہ کی مدد سے لینڈ مافیا نے ریاستی اراضی بشمول جنگلات کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی مجموعی ویلیو 5 ہزار 595 ارب روپے ہے۔
The most shocking facts to come out are: 1. The huge total value of all encroached state & 3 major cities land – approx Rs 5595 bn; 2. The approx value of encroached forest land – Rs 1869 bn. This has aggravated Pak's existing lack of sufficient forest cover.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 21, 2021