مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہیں، مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، ترک صدر

1  جون‬‮  2022

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائی بہنوں کی حمایت کرتے ہیں، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔

انقرہ میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف سے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا،مختلف فورمز پر پاکستان اور ترکی یکساں موقف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں ، دونوں ملک دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

 ترک صدر کا کہنا تھا کہ بحری جہازوں کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں، مواصلات، تعلیم، ماحولیات، انفراسٹرکچر کے شعبے میں دوطرفہ قریبی تعاون ہے،رجب طیب اردگان نے کہاکہ عوام کی خوشحالی کیلئے اقتصادی تعاون ترجیح ہے، عالمی فورمز پر بھرپور حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔

 رجب طیب اردگان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائی بہنوں کی حمایت کرتے ہیں ، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ایک پرامن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کو بھرپور امداد فراہم کی گئی ۔

صدر اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوتے ہوئے بھی دیکھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved