لانگ مارچ میں تشدد، پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ کو خصوصی خطوط بھیج دیے

1  جون‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ کے متعلقہ ذمہ داران کو خصوصی خطوط بھیج دیے۔

رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی جانب سے بھیجے گئے خطوط میں کہا گیا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی سے حکومت نےعوامی احتجاج کا جواب جابرانہ اقدامات سے دیا، وفاقی حکومت نے سندھ اور  پنجاب کی حکومتوں کے ساتھ مل کر کریک ڈاؤن کیا۔

خط میں کہا گیا ہےکہ حکومت کی جانب سے انسانی حقوق پامال کیےگئے، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں غیر مسلح اور  پرامن شہریوں پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ ریاست کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی آزاد و غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved