کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات کیلئے 50 رکنی جرگہ پشاور سے کابل پہنچ گیا

1  جون‬‮  2022

کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے پشاور سے 50 رکنی جرگہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 50 رکنی جرگے کے ارکان پشاور سے سی 130 کے ذریعے کابل پہنچے، جرگے کے اراکین کا کہنا ہے کہ وہ نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے پرامید ہیں۔

جرگے میں سابق گورنر شوکت اللہ خان، جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ایم این اے ہارون الرشید، جے یو آئی کے سابق سینیٹر مولانا صالح شاہ، پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جرگہ مذاکرات کا حصہ ہوگا اور اہم نکات پر افغان طالبان کی وساطت سے کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت سے بات چیت کرے گاـ

یاد رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت پاکستان کیساتھ مذاکرات کے باعث غیرمعینہ مدت کیلئے جنگ بندی کا اعلان کر رکھا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved