ترک صدر کی یوکرین روس جنگ میں ثالثی کی پیشکش

1  جون‬‮  2022

ترکی کےصدر رجب طیب اردوان نے اپنےیوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  صدر اردوان نےولادیمیر زیلنسکی کےساتھ ٹیلیفونک رابطے میں 24 فروری سے جاری یوکرین روس جنگ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پرصدر اردوان نے کہا کہ انہوں نے یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کو جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور ثالثی سمیت درکار تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ روس، یوکرین اور اقوام متحدہ کی شراکت سے قائم کئے جانے والے کنٹرول سینٹر میں شرکت اور اصولی طور پر استنبول میں مرکز کی میزبانی کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے سینکڑوں فوجیوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے بعد  یوکرین کے اہم شہر ماریوپول کا بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved