پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، چین نے کتنے ارب ڈالر ری فنانس پر اتفاق کر لیا ؟

2  جون‬‮  2022

ملکی معیشت کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق چین نے پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ چین کے ساتھ 2 ارب 30 کروڑ ڈالرکے قریب بینک ڈیپازٹ کی ری فنانسنگ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ چینی بینکوں کے ڈیپازٹ سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئےگی۔

وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق  چین کے ساتھ قرض واپسی مؤخر کرنےکی شرائط  بھی طے پا گئی ہیں، چین سے بہت جلد 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ملنےکا امکان ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved