نوجوان کارکردگی سے ملک اور انسانیت کی خدمت میں کردار ادا کریں، آرمی چیف

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےنوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ اپنے ملک اور انسانیت کی خدمت کے کارکردگی کے لیے کوشش کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور ہیڈکواٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کور کی آپریشنل تیاریوں، کورونا وباء کے خلاف اٹھائے اقدامات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے لاہور میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا اور سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ طلبہ اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ لاہور میڈیکل کالج پاکستان کا کلیدی ادارہ بن کر ابھرا ہے، کالج فزیکل تھراپی، میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی میں اعلیٰ معیار کے ماہرین پیدا کر رہا ہے، نوجوان اپنی بہترین کارکردگی سے ملک اور انسانیت کی خدمت میں کردار ادا کریں۔
بعد ازاں، آرمی چیف نے بیدیاں میں فارورڈ دستوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں مقامی فارمیشن کمانڈر نے بریفنگ دی۔چیف آف آرمی اسٹاف نے فوجیوں کی آپریشنل تیاری اور حوصلے کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔افسروں اور دستوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہم بیٹل ہارڈنڈ فوج ہیں جس نے فرض شناسی میں بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved