وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز نے جعلی آڈیو اور ویڈیو بنانے کے لئے ٹیم تیار کررکھی ہے، جب بھی کیس چلتا ہے(ن)لیگ عدالتوں پردباؤڈالتی ہے۔
اسلام آباد وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثاقب نثارکی آڈیو جھوٹی ثابت ہوئی ہے، مریم نواز کا رویہ ہمیشہ منفی رہا ہے،ان کا مقصد جوڈیشری کودباؤمیں لانا تھا، امید ہے عدلیہ اس دباؤکومسترد کرے گی ،اس معاملے کویہاں نہیں رکنا چاہیے اورسارے کردارسامنے آنے چاہئیں۔فوادچوہدری نے کہا ہے ن لیگ کی حرکتوں سے سب واقف ہیں مریم نواز کامنفی رویہ رہا ہے فیک لیکس کر کےدباؤ ڈالتی ہیں انہوں نےجعلی آڈیوویڈیوز بنانےکیلئےٹیم رکھی ہے مریم نواز پارٹی کو قابو میں رکھنےکیلئےایسی آڈیوویڈیوزبنوارہی ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت نے ایسی حرکتیں نہیں کیں جو مریم نواز کا ٹولہ کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ مریم نواز شاید اپنی پارٹی کے لوگوں کو بھی قابو میں کرنےکے لیے اُن کی ویڈیوز بنوا رہی ہیں۔
آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوں گے
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگلے انتخابات ای وی ایم پر ہونے چاہئیں اور ان شاءاللہ ہوں گے، جو بھی عدالت کی جانب سے احکامات آئیں گے حکومت اس پر عمل کرےگی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگلے انتخابات ای وی ایم پر ہونے چاہئیں اور ان شاءاللہ ہوں گے، جو بھی عدالت کی جانب سے احکامات آئیں گے حکومت اس پر عمل کرےگی۔
مہنگائی سندھ سے ہو رہی ہے
مہنگائی کے حوالے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا زیادہ مسئلہ کراچی اورسندھ میں آرہا ہے اور سندھ حکومت نے ابھی تک گندم بھی ریلیزنہیں کی ہے۔ سندھ حکومت آرام سے کہہ دیتی ہے کہ گندم چوری ہوگئی ہے، ہم ان چیزوں پرسنجیدگی سے غورکررہے ہیں، اگرہم کارروائی کریں گے توان کی چیخیں ساتوں آسمان تک جائیں گی اور پھر کہتے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں آگئی ہے۔