بھارت میں عبادت گاہوں اور اقلیتوں پر حملے، امریکہ بھی بول پڑا

3  جون‬‮  2022

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ بھارت میں عبادت گاہوں اوراقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد پرحملوں میں اضافہ ہوگيا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نےمذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ کے اجرا کے موقع پراپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں عبادت گاہوں اوراقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والوں پرحملوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھرمیں مذہبی آزادی کیلئے بھرپورحمایت فراہم اورکام کرتے رہیں گے ہرایک کی مذہبی آزادی کویقینی بنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی ادارے کی جانب سے جاری کردہ مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ میں بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال میں بہتری لانے کی ضرورت پرزوردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی جریدے نیویارک ٹوئمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور گھروں پر منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے جا رہے ہیں، بھارت میں اقلیتیں شدید خوف کا شکار ہیں، اور بالخصوص عیسائی کمیونٹی خود کو ہندو ظاہر کرتی ہے تاکہ انہیں تعصب کا نشانہ نہ بننا پڑے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved