رواں برس ریکارڈ ٹیکس جمع ہوا،آئندہ برس 8 کھرب کا ہدف مکمل کریں گے، وزیراعظم

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں سال ریکارڈ ٹیکس جمع ہوا، امید ہے ہم ریکارڈ 8 ہزار ارب ٹیکس جمع کریں گے.

اسلام آباد میں ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ایک ایسا قدم ہے جس سے ہم مزید ٹیکس جمع کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ  پاکستان میں لوگ زکوات اور خیرات تو بہت دیتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے جب کہ ہمیں ملک چلانے کے لیے ٹیکس کا پیسہ چاہیے، ماضی میں ہمارے ملک میں کوئی ٹیکس کلچر ہی نہیں بنا۔

ملک کومقروض بنانے والوں کو سزائیں ملنی چاہئیں

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں لوگ ٹیکس چوری کرنا نیک کام سمجھتے تھے، مقروض ملکوں کے حکمرانوں نے کیسے کیسے خرچے کیے اس کے بارے میں کیا بتاؤں، سابق حکمرانوں نے بیرون ملک دوروں پربہت زیادہ پیسے خرچ کئے، 6 ٹریلین قرضہ تھا 10 سال  میں 30 ٹریلین قرضہ ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اتنے قرضے لینے کے بعد بھی ملک میں کوئی ڈیم نہیں بنا، قرض لینے والوں کو سزائیں ہونی چاہئیں جب کہ ملک میں ٹیکس کلچر بڑھانے کی ضرورت ہے اور رواں سال ریکارڈ ٹیکس جمع ہوا، ریونیو کے حصول میں ایف بی آر کا بہت بڑا کردار ہے، ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کریں گے۔

ٹیکس کلیکشن ملک کی سیکیورٹی کا مسئلہ بن چکا ہے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس کلیکشن ملک کی سیکیورٹی کا مسئلہ بن چکا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم 2021 میں ایک بہت بڑی کامیابی ہے، میں ایف بی آر اور مشیر خزانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے کہا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے سیمنٹ اور فرٹیلائزر پر بڑا مثبت اثر ہوگا، اس ملک میں ٹیکس کلچر کی بنیاد رکھنی ہوگی، ہماری حکومت میں ریکارڈٹ یکس کلیکشن ہوا، جو 6 ہزار ارب تک جائے گا، جس میں سے 3 ہزار ارب تو قرضوں میں جائے گا، اور ہم نے لوگوں کے لیے اسپتال اور اسکول بھی بنانے ہوں گے، جس کے لیے پیسے کی ضرورت پڑے گی۔انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیکس کلیکشن 8 ہزار ارب تک پہنچ جائے گی، اس میں ایف بی آر کا بڑا بنیادی کردار ہے، ٹیکس کلیکشن ملک کی سیکیورٹی کا مسئلہ بن چکا ہے، بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ ملک چلائیں، دنیا بھر میں لوگ ملک چلانے کے لیے ٹیکس دیتے ہیں لیکن ہمارے ہاں ٹیکس کلچر بنا ہی نہیں تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved