آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے گناہ میں شامل نہیں تھی، مریم نواز

23  ستمبر‬‮  2021

آج اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی حمایت میں ووٹ دینے کے گناہ میں شامل نہیں تھی۔

چیئرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہواتو اپنا موقف دوں گی

کمرہ عدالت میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا باقاعدہ اعلان کیا تو وہ اپنا ردعمل دیں گی۔حکومت چاہتی ہے کہ نیب سے اپوزیشن کا کردار نکال دیا جائے، حکومت کی طرف سی الیکٹرانک ووٹنگ کے استعمال کا اعلان ہی دھاندلی ہے، دھاندلی کی پیداوار حکومت کا شفافیت سے کیا تعلق ہے؟

بیرون ملک سے ملنے والے تحائف میں عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے

پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے ملنے والے تحائف میں جب عمران خان کی اپنی چوری پکڑی گئی ہے تو کہہ دیا کہ میں حساب نہیں دوں گا، یہ آپ کا ذاتی مال نہیں آپ کو ایک ایک پائی کا جواب دینا ہو گا، آپ کے سب سے بڑے اور سرٹیفائیڈ چور ہیں، باقی سب کو چور چور کہہ کر اور اپنا چوری کا مال چھپا کرآپ کوپچھلی گلی سے نکلنے نہیں دیں گے۔

انتخابی اصلاحات غیر موثر ہیں

حکومت کی مجوزہ انتخابی اصلاحات پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ان اصلاحات کو بالکل غیر موثر سمجھتی ہوں۔ جب تک اختیارات سے تجاوز کرکے دھاندلی کرنے والوں کا رستہ نہیں روکا جائے گا تب تک انتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں۔

نوازشریف کے شناختی کارڈ پر جعلی ویکسین لگانے سے عالمی دباؤ آسکتا ہے

جب مریم نواز سے ان کے والد میاں نوازشریف کی جعلی ویکسین کےاندراج کا سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے، جس پر مجھے تشویش ہے، کورونا ویکسین کے جعلی اندراج کے باعث حکومت پر عالمی دباؤ آسکتا ہے، یہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ان کے ہر کام کی طرح ویکسی نیشن کا اندراج بھی جعلی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved