روس کے یوکرین پر حملے کے سو روز مکمل، فرانسیسی صدر نے پیوٹن کی بڑی غلطی کسے قرار دیا؟

4  جون‬‮  2022

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے روس کے یوکرین پر حملے کو پیوٹن کی تاریخی غلطی قرار دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے ایک بیان میں کہا  ہےکہ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین پر چڑھائی کرکے ایک تاریخی اور بنیادی غلطی کی ہے جس کی وجہ سے روس اس وقت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے۔

میکرون کا کہنا تھا کہ میں نے روسی صدر کو کہا تھا کہ انہوں نے اپنے اور  اپنےلوگوں  اور تاریخ کیلئے ایک تاریخی اور بنیادی غلطی کردی ہے، انہوں نے خود کو تنہا کرلیا ہے، اپنے آپ کو تنہا کرنا الگ چیز ہے مگر تنہا کئے جانے کے قابل ہونا ایک مشکل راستہ ہے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے عالمی سطح پر خوراک اور توانائی کے بحران کا ذمہ دار مغربی ممالک کو قرار دیا ہے۔

یادرہےکہ روس کے یوکرین پر حملے کو 100روز مکمل ہوچکے ہیں، اس دوران ہزاروں افراد مارے گئے اور لاکھوں بے گھر ہوئے جس کے باعث دوسری جنگ عظیم کے بعد مہاجرین کے سب سے بڑے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved