عالمی برادری بھارت کے کشمیر میں ماورائے قتل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، صدر مملکت

4  جون‬‮  2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 10 کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج سرچ آپریشن کے نام پر بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی کارروائیاں بند کرے، بھارت ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارتی بربریت کے خلاف بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی مقامی تحریکِ آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانیت سوز کارروائیوں سے انتہاپسند ہندوتوا کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کا حل ہی خطے میں امن کا ضامن ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved