اوکاڑہ بڑی تباہی سے بچ گیا، 2 دہشتگرد ہینڈ گرنیڈ اور خطرناک اسلحے سمیت گرفتار

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نےاوکاڑہ میں زمان پارک کے قریبی علاقے سے 2 دہشت گرد گرفتار کر لئےہیں، جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹو نیٹر اور دیگر خطرناک آلات برآمد کر لئے گئے ہیں۔

محکمہ انسداد دہشت گردی  کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان  اوکاڑہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے، جن کی شناخت صغیر شاہ اور جبار کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

صغیر شاہ گوجرانوالہ جبکہ جبار نامی دہشت گرد اٹک کا رہائشی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایل ای ڈی بیٹری اور الیکٹرک سوئچ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

گرفتاردہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات 7 اے ٹی اے سمیت سنگین دفعات کے تحت  ساہیوال تھانے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved