ابرارالحق کا کرن جوہر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

5  جون‬‮  2022

پاکستان کے معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق نے ایک بار پھر بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو  پیغام میں ابرارالحق نے کہا کہ انہوں نے کرن جوہر کو اپنے گانے کے حقوق دئیے ہی نہیں ہیں، اس لئے وہ کرن جوہر اور ٹی سیریز کے خلاف عدالت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری عدالت میں ملاقات ہوگی۔

 یاد رہے کہ ابرارالحق کا مشہور زمانہ گانا نچ پنجابن ری مکس کر کے بالی ووڈ فلم جگ جگ جیو میں شامل کیا گیا ہے۔ ابرارالحق نے فلم کے ٹریلر میں گانا دیکھ کر عدالتی کارروائی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کرن جوہر کی جانب  ابرارالحق کا نام گانے  کے کریڈٹ میں شامل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کسی گلوکار کا گانا فلم میں شامل کرنے کیلئے اس کے پیشگی حقوق حاصل کرنا ضروری امر ہے، اس کی خلاف ورزی کی صورت میں کاپی رائٹ رکھنے والی کمپنی قانونی کاروائی کی مجاز ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved