عازمین حج پر بڑی پابندی عائد

6  جون‬‮  2022

سعودی حکومت نے حج کے دوران پیشگی اجازت نامے کے بغیر ریاض الجنہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

 وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیزاور شدید رش سے بچنے کیلئے سعودی حکام نے یہ فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں ریاض الجنہ میں داخلے کو پیشگی اجازت نامے سے مشروط کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج سعودی اجازت نامے کے بغیر ریاض الجنہ نہ جائیں۔ ریاض الجنہ میں اجازت کے بغیر داخلہ کی صورت میں سعودی قوانین کے مطابق  بھاری جرمانہ عائد ہو گا۔

 وزارت مذہبی امور نے اس کے متعلق  وضاحت کی ہے کہ مسجد نبوی ﷺکے دیگر حصوں میں نماز کی ادائیگی کیلئے اجازت نامے کی ضرورت نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved