طالبان حکومت نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی رہنماء کی جانب سے نبی کریمﷺکی کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔
طالبان حکومت کے ترجمان اورنائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا کہ افغان حکومت بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما کی طرف سے نبی کریمﷺکی کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی کرتی ہے۔
انہوں نے بھارت کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے جنونیوں کو اسلام کی توہین کرنے اورمسلمانوں کے جذبات کومشتعل کرنے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
یاد رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک پروگرام میں اسلام اورنبی کریمﷺکی کے حوالے سے گستاخانہ ریمارکس دئیے تھے۔