حکومت فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید

6  جون‬‮  2022

پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف پورے کر لئے ہیں، جس کے بعد پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات بہت روشن ہوگئے ہیں۔

نجی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کیلئے متعلقہ امور کی نگرانی وزارت خارجہ کے سپرد کردی گئی ہے، جس کے بعد وزارت خارجہ نے اس حوالے سے محتاط حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  فیٹف کا 4روزہ اجلاس 13سے 17جون تک برلن میں ہوگا، جس میں پاکستان سے متعلقہ امور 15اور 16جون کو پلینری سیشن میں زیر غور آئیں گے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ برلن جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے آئندہ برلن اجلاس سے پاکستان کیلئے اچھی خبر آنے کا امکان ہے، پاکستان نے گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں واپسی کے تمام اہداف حاصل کر لئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved