امریکا سے مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے، طالبان

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان بات چیت اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہو گی۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ہفتے قطر میں طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرے گا، جن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں انسانی بحران سمیت دوسرے مسائل زیر غور آئیں گے۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ طالبان کے ساتھ دو ہفتے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندہ ٹام ویسٹ کریں گے۔
دونوں فریق ہمارے اہم قومی مفادات پر بات چیت کریں گے، جن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائیاں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے لیے امداد، ملک کی تباہ حال معیشت اور افغانستان میں موجود امریکی اور 20 سال تک امریکہ کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے کے لیے محفوظ راستے کی فراہمی شامل ہے۔
ویسٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا اور فی الحال صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد دی جائے گی۔طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے گذشتہ ہفتے امریکی کانگریس کو لکھے گئے کھلے خط میں زور دیا تھا کہ امریکہ کی طرف سے منجمد کیے گئے اثاثے بحال کیے جائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved