تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد بورس جانسن کا پہلا بیان سامنے آ گیا

7  جون‬‮  2022

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ان کے خلاف عدم اعتماد کی ناکامی پر رد عمل میں  کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ نے متاثر کن اور حتمی فیصلہ دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق  بورس جانسن نے کہا کہ اب حکومت چاہتی ہے کہ سب مل کر آگے بڑھیں، آج کا نتیجہ سیاست اور ملک کیلئے اچھا ہے، اعتماد کے حوالے سے ساتھیوں نے 2019ء سے بھی بڑا مینڈیٹ دیا، اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد فوری الیکشن میں دلچسپی نہیں، معیشت کو مضبوط کرنے اور ملک بھر میں یکساں مواقع فراہم کرنے کا موقع ملا ہے، اپنے ایجنڈے کو جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ گزشتہ روز ہاؤس آف کامنز میں ہوئی اور ووٹنگ کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوا جو 12 بجے تک جاری رہا اس دوران اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ ڈالا، پر ووٹنگ کا نتیجہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے سامنے آیا جس میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا۔

نتائج کے مطابق 359 میں سے 211 ارکان نے ان کے حق میں جبکہ 148 نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved