نبی کریم ﷺکی توہین، ق لیگ کا متحدہ عرب امارات سے بڑا مطالبہ

7  جون‬‮  2022

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیان پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو چاہیے کہ فوری طور پر بھارتی مصنوعات کا نہ صرف بائیکاٹ کرے بلکہ ان کے امارات میں کام کرنے والے ورکرز کو واپس بھیج دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے مرتکب کو جب تک سزا نہیں دی جاتی تب تک مسلمان اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved