اپر کوہستان کے علاقے چلاشی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے شتیال اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔ گاڑی گلگت سے کوہستان جا رہی تھی۔ گاڑی موٹر کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی اور کئی فٹ گہری کھائی میں جا گری۔واضح رہے کہ غیر مناسب اور نا ہموار راستوں کے باعث اکثر پہاڑی علاقوں میں گاڑیاں اور وین حادثے کا شکار ہوتی ہیں اور کئی کئی فٹ گہری کھائیوں میں گرنے سے قیمتوں جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔رواں سال ستمبر میں شاہراہِ قراقرم پر برسین اور داسو کے درمیان مسافر وین لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی تھی۔مئی میں کیرو کے قریب اس وقت حادثہ پیش آیا جب ایمبولینس میں بزرگ کی لاش کو سوات منتقل کیا جارہا تھا کہ پھسلن کے باعث وہ گہری کھائی میں جا گری، دلخراش واقعے کے نتیجے میں خاتون سمیت آٹھ افرادجاں بحق ہوئے تھے۔