بینکوں کی نااہلی کے باعث پریشان عازمین حج کیلئے وزیر مذہبی امورکا اہم اعلان

7  جون‬‮  2022

وفاقی وزیر مذہبی امور  مفتی عبدالشکورکا کہنا ہےکہ نا اہلی کے باعث رہ جانے والے عازمین کا اضافی خرچہ بینک خود برداشت کریں گے اور انہیں حج پر بھجوائیں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہےکہ متاثرین کا احتجاج حق بجانب ہے، بینکوں نے غیر ذمہ دارانہ کام کیا ہے اور اپنی غلطی مانی ہے، بینکوں میں آن لائن نظام خراب ہوا لیکن انہوں نے لوگوں سے پیسے وصول کیے۔

مفتی عبدالشکور کا کہنا ہےکہ آج تمام بینک والوں کو بلایا تھا، اسٹیٹ بینک سے بھی رابطے میں ہیں، سرکاری کوٹا نہیں ہےلیکن انہیں پرائیویٹ کوٹے پربھیجنےکی کوشش کریں گے، اضافی خرچہ بینک خود برداشت کریں گے اور انہیں حج پر بھجوائیں گے۔

دوسری جانب متاثرہ افراد نے اسلام آباد کےکوہسار بلاک میں احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کامیابی کا پیغام ملنے پر بینکوں میں اپنے واجبات جمع کرائے، 30 مئی کوبینکوں سے پتہ  چلا کہ  آپ کی درخواست عدم ادائیگی کی وجہ سےمستردہوگئی، بینکوں اور  متعلقہ  وزارت سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے 1200 سے زائد درخواست گزار پھنس گئے ہیں، درخواست گزاروں نے کامیابی کا میسج ملنے پر 9 مختص بینکوں میں رقوم  جمع کروائی تھیں، تاہم بینکوں کی جانب سے بروقت ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کرنے پر درخواست گزار ناکام قرار دے دیےگئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved